Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2019 03:45pm

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو 298 برس کی قید

ڈیرہ غازی خان: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں 298 برس قید کی سزا سنادی۔

چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو، شیر خان اور غلام رسول کاہو کو 2011 میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 20 مجرموں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان پر فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس سے قبل مارچ میں اے ٹی سی ملتان نے راجن پور میں 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں 20 ڈاکوؤں کو سزائے موت سنائی تھی جن میں چھوٹو گینگ سے وابستہ کچھ ڈاکو بھی شامل تھے۔

ضلع راجن پور میں پولیس نے چھوٹو گینگ کے سربراہ کے خلاف کارروائی میں فوج اور رینجرز کی مدد طلب کی تھی، چھوٹو گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔


یہ خبر 26 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

Read Comments