☰
نادیہ خان کا مہوش حیات اور ماہرہ خان کی اداکاری پر متنازع بیان
چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے ایک پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ اب عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اس لیے انہیں ہیروئن کا نہیں بلکہ والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ماہرہ خان کو نہ تو اچھی اداکاری آتی ہے اور نہ ہی وہ فلموں میں ہیروئن بننے کے قابل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اس لیے اب انہیں فلموں میں ہیروئن کے بجائے والدہ کے کردارادا کرنے چاہئیں۔
فردوس جمال کے بیان کے بعد ماہرہ خان نے بھی ان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں دادی اور نانی کا کردار ادا کرنے تک کام کرتی رہیں گی۔