Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 اگست 2019 12:07am

حج کے رکن اعظم 'وقوف عرفہ' کی ادائیگی

دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت لگ بھگ 25 لاکھ حجاج کرام نے حج کا رکن اعظم 'وقوف عرفہ' ادا کیا اور خطبہ حج سنا۔

فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں امام کعبہ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو نفرتیں مٹاتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر مضبوط ہونے کا درس دیا۔

عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔

10 ذی الحج کو عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آئیں گے، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

منیٰ میں عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کریں گے پھر مکہ مکرمہ جاکر ایک طواف کرنے بعد منیٰ واپس آئیں گے۔

11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

Read Comments