حج کے رکن اعظم 'وقوف عرفہ' کی ادائیگی

اپ ڈیٹ 11 اگست 2019

دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت لگ بھگ 25 لاکھ حجاج کرام نے حج کا رکن اعظم 'وقوف عرفہ' ادا کیا اور خطبہ حج سنا۔

فرزندان توحید عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں امام کعبہ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے اپنے خطبے میں امت مسلمہ کو نفرتیں مٹاتے ہوئے خود کو سیاسی طور پر مضبوط ہونے کا درس دیا۔

عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔

10 ذی الحج کو عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آئیں گے، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

منیٰ میں عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کریں گے پھر مکہ مکرمہ جاکر ایک طواف کرنے بعد منیٰ واپس آئیں گے۔

11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

سوڈانی خواتین حج کا رکن اعظم 'وقوف عرفہ' ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے—فوٹو: اے پی
سوڈانی خواتین حج کا رکن اعظم 'وقوف عرفہ' ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے—فوٹو: اے پی
حجاج کرام جبل رحمت پر دعائیں مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے—فوٹو: اے پی
حجاج کرام جبل رحمت پر دعائیں مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے—فوٹو: اے پی
عازمین حج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنا جس کے بعد نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی —فوٹو: اے پی
عازمین حج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنا جس کے بعد نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی —فوٹو: اے پی
لاکھوں عازمین حج اسلام کے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے اللہ کے حضور میں موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی
لاکھوں عازمین حج اسلام کے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے اللہ کے حضور میں موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی
خانہ کعبہ کے گرد لوگوں کے طواف کا منظر—فوٹو: اے پی
خانہ کعبہ کے گرد لوگوں کے طواف کا منظر—فوٹو: اے پی
عازمین نے میدان عرفات کا رخ کیا جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
عازمین نے میدان عرفات کا رخ کیا جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں —فوٹو: اے پی
جبل رحمت پر عازمین دعائیں مانگ رہے ہیں —فوٹو: اے پی
عزمین حج نے عرفات میں دن بھر قیام کیا —فوٹو: اے پی
عزمین حج نے عرفات میں دن بھر قیام کیا —فوٹو: اے پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں—فوٹو: اے پی
عازمین جبل رحمت پر جمع ہو رہے ہیں—فوٹو: اے پی