Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 اگست 2019 12:25am

مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ کیسے منائی جاتی ہے؟

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جبکہ افریقی، وسط ایشیائی، مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں عیدالاضحیٰ گزشتہ روز منائی گئی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی کی طرح دیگر مسلم ممالک میں بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں اور ان کا گوشت غربا و دوست احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔

تقریبا تمام مسلم ممالک میں عید کے دن کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوتا ہے جس کے لیے کھلے میدانوں اور جگہوں پر خصوصاً اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ مساجد میں بھی عید نماز کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کو بقرعید، عید قربان اور جنوبی ایشیا میں بڑی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

پاکستان کی طرح دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر مسلمان قربانی کا اہتمام کرتے ہیں۔

Read Comments