Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 اگست 2019 12:39am

ملک بھر میں جشن آزادی کے رنگ

پاکستانی قوم 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اور جشن آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

رواں برس یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشیمر کے طور پر منایا گیا تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظٰہار کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت گلگت اور مظفر آباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منقعد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے پرچم لہرایا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

Read Comments