☰
پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر میکا سنگھ نے معافی مانگ لی
بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے کچھ دن قبل پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر گلوکار میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
تنظیم نے میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گلوکار کے ساتھ کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جائے گا۔
ایف ڈبلیو آئی سی ای تنظیم نے میکا سنگھ پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مزید لکھا تھا کہ 'بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے'۔