Dawn News Television

شائع 11 ستمبر 2019 01:04am

واقعہ کربلا کی یاد میں یوم عاشور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

ملک بھر میں عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے رینجرز اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عاشورہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ملک کے بھر کے حساس اضلاع میں نیم فوجی دستے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران، عراق، بھارت، شام، افغانستان، تاجکستان، برونائی دارالسلام اور دیگر ممالک میں بھی یوم عاشور پر جلوس نکالے گئے۔

نواسہ رسولﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کربلا میں روضہ امام حسینؓ پر لاکھوں عزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور مجالس برپا کیں۔

Read Comments