واقعہ کربلا کی یاد میں یوم عاشور

11 ستمبر 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

ملک بھر میں عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے رینجرز اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عاشورہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ملک کے بھر کے حساس اضلاع میں نیم فوجی دستے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران، عراق، بھارت، شام، افغانستان، تاجکستان، برونائی دارالسلام اور دیگر ممالک میں بھی یوم عاشور پر جلوس نکالے گئے۔

نواسہ رسولﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کربلا میں روضہ امام حسینؓ پر لاکھوں عزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور مجالس برپا کیں۔

راولپنڈی میں جلوس کے شرکاء نماز کیا ادائیگی کے لیے موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں سیکڑوں عزادار یوم عاشور پر سینہ کوبی کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بیرت میں عاشورہ کے جلوس میں بچی شریک ہے—اے ایف پی

اسلام آباد میں یوم عاشور کے جلوس میں ایک بچی اپنے والد کے کندھے پر سوار ہے—فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی — فوٹو: اے ایف پی

حیدر آباد میں عزادار زنجیر زنی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

عراق کے شہر نجف میں واقعہ کربلا کو تمثلی انداز میں دہرایا گیا—رائٹرز

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس منزل کی طرف بڑھ رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں عاشورہ کے جلوس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی — فوٹو: اے پی

اسلام آباد بچوں نے بطور عزادار جلوس میں شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی