☰
پاکستان بننے کے وقت بچھڑ جانے والی سہیلیاں پھر مل سکیں گی؟
مل کر بچھڑنے کی اچھی داستان کس کو پسند نہیں ہوگی؟ یہی وجہ ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ نیچے دی گئی کہانی کے کردار ایک بار پھر آپس میں مل سکیں۔
بھارتی تاریخ دان اور مصنفہ آنچل ملہوترا نے ٹوئٹر پر اپنی ایک طالبہ نوپور مروہ کی کہانی کو شیئر کیا جو اس کی دادی اور ان کی بچھڑ جانے والی سہیلی کے بارے میں تھی۔