Dawn News Television

شائع 16 ستمبر 2019 11:46pm

یوم آزادی 15اگست کو منانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کے بجائے 15اگست کو منانے کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

جسٹس ممنون الرشید نے شہری حسنین کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔

شہری حسنین نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، ہائر ایجوکیشن کیشن کمیشن اور پنجاب نصاب بورڈ کو فریق بنایا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 کے تحت پاکستان 15 اگست کو وجود میں آیا تھا اور مزید کہا کہ وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور دیگر فریقین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حکومت کو ہدایات جاری کرے کہ وہ یوم آزادی 14 اگست کے بجائے 15اگست کو منانے کا اعلان کرے لیکن عدالت نے ان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

Read Comments