گیلکسی ایس 10 کے فیچرز جیسا سام سنگ نے سستا فون پاکستان میں متعارف کرادیا
جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے پاکستان میں بہترین فیچرز اور کیمرا کا سستا ترین موبائل متعارف کرادیا۔
سام سنگ نے متعارف کرائے گئے نئے سستے موبائل ’اے 10 ایس‘ کے پہلے ورژن ’اے 10‘ کو رواں برس مارچ میں خاموشی سے متعارف کرایا تھا۔
اور اب کمپنی نے اسی فون کے اپڈیٹ ورژن ’اے 10 ایس‘ کو متعارف کرایا ہے جس میں کمپنی کے سب سے بہترین ترین فون ’گلیکسی ایس 10‘ جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔
سام سنگ اے 10 ایس میں جہاں فنگر پرنٹ کا فیچر دیا گیا ہے، وہیں اس میں فیس لاک یعنی چہرے کی شناخت والا فیچر بھی دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا سستا فون اب پاکستان میں دستیاب
اس سستے فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس میں بیک پر 2 کیمرے دیے ہیں جس میں سے مرکزی کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جب کہ ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
سام سنگ اے 10 ایس میں 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے جو اس کمپنی کے پرانے ورژن اے 10 سے زیادہ اچھا ہے۔