سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس ہوگا؟
گلیکسی ایس 11 کو متعارف ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے افواہیں اور لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 11 کو متعارف ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے افواہیں اور لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں سال مئی میں سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 5 ایکس آپٹیکل زوم موڈیول کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کررہی ہے اور اب جی ایس ایم ایرینا نے جنوبی کورین سائٹ دی ایلس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی گلیکسی ایس 11 میں پیری اسکوپ زومنگ کے اضافے کے ساتھ 108 میگا پکسل کیمرا دے سکتی ہے۔