☰
پاکستان کے ستارے کو 'دبئی اسٹار' سے نواز دیا گیا
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنے غیر معمولی کام کی بدولت دبئی کے 'واک آف فیم' کا حصہ بن گئے جہاں انہیں ان کا اپنا اسٹار بھی دیا گیا۔
گلوکار حال ہی میں دبئی میں منعقد ایک تقریب کا حصہ بنے، جہاں ان تمام شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دبئی اسٹار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عاطف اسلم کو پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ٹھہرایا گیا۔