Dawn News Television

شائع 27 اکتوبر 2019 11:06pm

انٹرنیٹ پر ان فنکاروں کو سرچ کرنا خطرناک

معروف اداکار جیکی چن کو آپ جتنا ہی پسند کیوں نہ کرتے ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کسی وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں الیکسز بلیڈل (Alexis Bledel)کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اسٹارز کو سبقت حاصل ہے کیونکہ ٹاپ 10 میں 6 پر ان کا قبضہ ہے۔

کمپنی کے مطابق جب صارفین جب کسی معروف شخصیت کے بارے میں کچھ سنتے یا نئی معلومات چاہتے ہیں تو وہ کچھ سوچے بغیر سرچ کرتے ہیں، اس سے سائبر کرمنلز کو موقع ملتا ہے کہ وہ مشتبہ ویب سائٹس میں نقصان دہ میل وئیر یا وائرس وغیرہ انسٹال کردیں۔

اس فہرست کے لیے میکافی نے مختلف چیزوں کو دیکھا جو نقصان دہ نتائج کا باعث بنتے ہیں جیسے قابل اعتراض تصاویر کو سرچ کرنا، غیرقانونی ویڈیو اسٹریمنگ اور دیگر پائریٹڈ ڈاﺅن لوڈز وغیرہ۔

اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ ٹیشا تھامپسن ہیں جبکہ گلوکارہ نکی مناج 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ریپیر لیل وائن 8 ویں، جیکی چن 7 ویں جبکہ امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان جمی فیلون چھٹے خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔

اسی طرح اداکارہ لیوپیٹا نیون گو کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ان کے بعد چوتھے نمبر پر ہولی وڈ کی ایک اور اداکارہ اینا کینڈرک کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

تیسرے پر گیمز آف تھیرون سے شہرت حاصل کرنے والی صوفی ٹرنر موجود ہیں جبکہ امریکی ٹاک شو میزبان جیمز کورڈن دوسرے نمبر پر ہیں، جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

خطرناک ترین سلیبرٹیز کی مکمل فہرست کچھ یوں ہے:

ٹیشا تھامپسن

رائٹرز فوٹو

نکی مناج

اے پی فوٹو

لیل وائن

رائٹرز فوٹو

جیکی چن

اے پی فوٹو

جمی فیلون

رائٹرز فوٹو

لیوپیٹا نیون گو

رائٹرز فوٹو

اینا کینڈرک

رائٹرز فوٹو

صوفی ٹرنر

رائٹرز فوٹو

جیمز کورڈن

اسکرین شاٹ

الیکسز بلیڈل

رائٹرز فوٹو

Read Comments