☰
متعدد اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کا کہا، بولی وڈ اداکارہ
’عشق سمندر‘ اور ’خلاص‘ جیسے بولی وڈ کے ٹرینڈ سیٹر آئٹم گانوں میں پرفارمنس کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 43 سالہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد ساتھی اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔
ایشا کوپیکر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم ماضی میں انہیں ’خلاص‘ آئٹم گرل اور ’عشق سمندر‘ گرل کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔
ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں نہ صرف آئٹم سانگ کیے بلکہ انہوں نے انتہائی بولڈ کردار بھی ادا کیے، تاہم انہیں زیادہ تر مختصر کردار ہی دیے جاتے رہے۔
ایشا کوپیکر کو جہاں بولی وڈ میں مختصر کردار دیے جاتے رہے یا انہیں معاون ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا رہا، وہیں وہ تامل اور تیلگو سمیت دیگر بھارتی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیں۔