Dawn News Television

شائع 24 نومبر 2019 10:07pm

خواتین پر تشدد کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں مظاہرے

خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے آج عالمی سطح پر دن منایا گیا جہاں دنیا بھر میں اس مسئلے کے حل کے لیے خواتین سمیت مرد حضرات بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

عوام نے حکومتوں سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین سے یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھی اس مسئلے پر بیان جاری کرتے ہوئے ریپ کو معاشرے کے لیے ناقابل برداشت عمل قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پر غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے اس وقت آدھے سے زائد ممالک میں 'ازدواجی ریپ' یا 'مرضی کے اصولوں کے مخالف' ہونے والے ریپ کو مجرمانہ عمل قرار دینے کے قوانین موجود نہیں ہیں۔

Read Comments