Dawn News Television

شائع 19 مارچ 2020 02:45pm

کورونا وائرس سے ملک بھر میں معمولات زندگی متاثر

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک جہاں دنیا میں 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 8 ہزار 800 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں 26 فروری کو اس وائرس کے پہلے تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر اپنانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا تھا۔

جیسے جیسے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اقدامات تیز کردیے ہیں جس میں حال ہی میں ملک میں جزوی لاک ڈاون کیا جانا بھی شامل ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی بات کی جائے تو سندھ میں مزید 3نئے کیسز کے ساتھ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پاکستان میں 2 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

متاثرہ افراد کے حساب سے صوبہ سندھ 211 کی تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 2 افراد اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

Read Comments