کورونا وائرس سے ملک بھر میں معمولات زندگی متاثر

19 مارچ 2020

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک جہاں دنیا میں 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 8 ہزار 800 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں 26 فروری کو اس وائرس کے پہلے تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر اپنانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا تھا۔

جیسے جیسے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اقدامات تیز کردیے ہیں جس میں حال ہی میں ملک میں جزوی لاک ڈاون کیا جانا بھی شامل ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی بات کی جائے تو سندھ میں مزید 3نئے کیسز کے ساتھ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پاکستان میں 2 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

متاثرہ افراد کے حساب سے صوبہ سندھ 211 کی تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 2 افراد اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

لاہور میں رضا کار سڑکوں میں کورونا وائرس سے حفاظتی ماسک بانٹ رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد کی ایک سڑک پر جوتے پالش کرنے والے نے حفاظتی ماسک پہن رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی

موٹرسائیکل سوار بھی ماسک پہن کر اپنی منزلوں کو جارہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے اندراج و اسکریننگ کاونٹر بھی بنائے گئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ریسٹورانٹس پر پابندی کے بعد ایک ورکر کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پر بینچز کو صاف کر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مشہور ترین تفریحی مقام ساحل سمندر پابندی کے باعث اب صحرا کا منظر پیش کر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ریسٹورانٹس کے باہر نوٹ لگا ہے جس میں لکھا ہے کہ صرف کھانا لے جانے یا گھر پہنچانے کی سہولت دستیاب ہے — فوٹو: رائٹرز

صحت ورکر بس کو اسپرے کرکے اسے ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

مارکیٹوں کی بندش کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کا رش دیکھا گیا— فوٹو: اے پی پی

کراچی کی مصروف ترین رہنے والی صدر کی مارکیٹ پابندی کے بعد بند پڑی ہیں — فوٹو: اے پی پی

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کراچی میں فیومگیشن کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی

رضاکار ٹرین میں مسافروں کی اسکریننگ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی