Dawn News Television

شائع 27 مارچ 2020 02:45pm

کامیاب حج درخواست گزاروں کیلئے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وزارت مذہبی امور نے کامیاب حج درخواست گزاروں کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ 10 اپریل تک بڑھادی۔

اس حوالے سے وزارت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایسے تمام کامیاب درخواست گزاروں کے لیے دستاویز جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 مارچ تھی تاہم اب اسے 10 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Read Comments