Dawn News Television

شائع 28 مارچ 2020 02:04pm

کورونا وائرس: مسلم لیگ (ن) کی قومی صحت ٹاسک فورس کا اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی صحت ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

مذکورہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق طبی مائرین اور ڈاکٹرز سے مشاورت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے مشاورت بھی کریں گے۔

Read Comments