Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2020 12:45pm

کورونا وائرس: بینک گھر کی دہلیز پر چیک وصول کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور صارفین کو سہولت پہنچانے کے لیے بینکوں اورمائیکرو فنانس بینکو (ایم ایف بی) کو ڈوراسٹیپ چیک کلکشن کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مذکورہ اقدام کے تحت متعلقہ عملہ صارفین کے گھر سے چیک موصول کرسکےگا۔

مرکزی بینک کے سرکلر کے مطابق بینک اور ایم ایف بی سروس مہیا کرسکتے ہیں جس کے تحت صارفین کی درخواست پر رجسٹرڈ ایڈریس سے چیک وصول کرنے کا انتظام کیا جائےگا۔

خبر کی مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments