Live Covid 2019
پاکستان میں بھی ٹرین کی کوچز آئسولیشن وارڈ میں تبدیل
متعلقہ حکام کی درخواست پر مذکورہ موبائل آئسولیشن وارڈز کو ملک کے کسی بھی حصے میں بھیج دیا جائے گا
اسلام آباد: پاکستان بھر میں مسافر بردار ٹرینیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہیں جبکہ پاکستان ریلوے نے تمام بزنس کلاس اور ایئرکنڈیشنڈ سلیپر کوچز کو موبائل آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کردیا جس میں 2 ہزار کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی اسٹیشن پر صحافیوں کو بتایا کہ متعلقہ حکام کی درخواست پر مذکورہ موبائل آئسولیشن وارڈز کو ملک کے کسی بھی حصے میں بھیج دیا جائے گا۔
انہوں نے اس ضمن میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر220 کوچز کو موبائل آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ہر کوچ کے 9 کمپارٹمنٹ ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ایک ہی کمپارٹمنٹ میں 9 وارڈز دستیاب ہیں۔
مزیدپڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں