Dawn News Television

شائع 08 مئ 2020 11:51am

اسلام آباد میں کم علامات والے کورونا مریضوں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی کم علامات والے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کورونا وائرس کے مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کو یقنی بنانے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معیاری طریقہ کار(ایس او پی) جاری کردی گئی۔

حکام کے مطابق ایس او پی فراہم کرنے کا مقصد سرکاری و نجی ہسپتالوں کے لیے قواعد تیار کرنا ہے اور تمام ہسپتالوں کو ایس او پی پر عمل کی ہدایت کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی ہسپتال، مریضوں سے گھر میں قرنطینہ سے متعلق مشاورت کریں گے۔

Read Comments