اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی کم علامات والے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کورونا وائرس کے مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کو یقنی بنانے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معیاری طریقہ کار(ایس او پی) جاری کردی گئی۔

حکام کے مطابق ایس او پی فراہم کرنے کا مقصد سرکاری و نجی ہسپتالوں کے لیے قواعد تیار کرنا ہے اور تمام ہسپتالوں کو ایس او پی پر عمل کی ہدایت کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی ہسپتال، مریضوں سے گھر میں قرنطینہ سے متعلق مشاورت کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں