Dawn News Television

شائع 10 مئ 2020 04:24pm

کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میں مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے

سرکاری ڈیٹا کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہےکہ کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میں مردوں کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے اور پنجاب میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین اس بیماری کا شکار ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمروں کی بنیاد پر کیے گئے تجزیے میں انکشاف ہوا کہ یہ وائرس 50 سے 60 برس کے افراد کے لیے زیادہ مہلک ثابت ہوتا اور اس عمر سے تعلق رکھنے والے افراد مریضوں کی کُل تعداد کا 32فیصد ہیں۔

علاوہ ازیں 61 سے 70 برس کے افراد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کورونا سے ہونے والی 27 فیصد اموات کا تعلق اسی ایج گروپ سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطاق ایک اور خطرناک جزو یہ ہے کورونا سے انتقال کرنے والے اکثر افراد کو کوئی اور بیماری نہیں تھی۔

Read Comments