Dawn News Television

شائع 10 مئ 2020 09:23pm

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث چرند پرند نے عوامی مقامات پر ڈیرے ڈال لیے

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں انسانوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا وہیں جانور بھی ہر سُو ویرانی دیکھ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر جبکہ 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کی موت کا باعث بن چکی ہے۔

اس وبا سے بچاؤ کا واحد طریقہ انسانوں کی ایک دوسرے سے دوری اور سماجی فاصلوں کو قرار دیا گیا تو اس حوالے سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤنز کے بعد کہیں سڑکوں پر شیر سوتے دکھائی دیے تو کہیں ویران ساحلوں پر پرندوں نے ڈیرے ڈال لیے یا کہیں انسانوں کی غیر موجودگی کے باعث خاردار جھاڑیاں اُگ آئیں۔

یوں تو ایسے جانور سڑکوں اور ساحلوں پر رات کے وقت ہی دکھائی دیتے تھے لیکن انسانوں کے گھروں میں بند ہونے سے انہیں دن کی روشنی میں بھی ساحل سمندر پر دیکھا گیا۔

Read Comments