Dawn News Television

شائع 05 جون 2020 08:29pm

ناروے کی کورونا سے نمٹنے کیلئے 52 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ

ناروے کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کووڈ-19 کے بحران سے نمٹنے کے لیے 52 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ پر حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان معاہدے ہوگیا۔

سیکریٹری فنانس ڈویژن نور احمد اور ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک کے پاکستان ک لیے کنٹری ڈائریکٹر شیاؤہونگ یانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت ناروے کی حکومت خیبر پختونخوا میں کووڈ-19 کے بحران سے نمٹنے کے لیے 52 لاکھ 80 ہزار ڈالر فراہم کرے گی، گرانٹ کو پاکستان زلزلہ فنڈ کے غیر استعمال شدہ وسائل سے حاصل کی گئی ہے اور اس کی نگرانی اے ڈی بی کرے گا۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ 'گرانٹ سے خیبرپختونخوا کے دور دراز علاقوں میں ایمرجنسی سروسز، ضروری آلات کی فراہمی اور غریب افراد کی امداد کی جائے گی'۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments