Dawn News Television

شائع 11 جون 2020 12:33pm

مظفر آباد میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل (بروز جمعہ) سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مظفرآباد میں گزشتہ روز 10 ڈاکٹرز سمیت 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ دیگر 4 اضلاع می مزید 29 افراد میں تصدیق ہوئی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اسٹورز اور دیگر دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔

Read Comments