Dawn News Television

شائع 14 جون 2020 07:03pm

سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کا اجازت نامہ منسوخ

محکمہ بلدیات سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات واپس لے لی ہیں اور محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

روشن علی شیخ نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اسی لیے محکمہ داخلہ سے گزارش کی ہے کہ ایسے تمام اجازت نامے منسوخ کردیے جائیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی محکمہ بلدیات نے سندھ میں ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments