Dawn News Television

شائع 13 جولائ 2020 10:32am

عیدالاضحیٰ سے متعلق حکمت عملی کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر قابو پانے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومتوں میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کا پہلا اجلاس آج (13 جولائی کو) لاہور میں ہوگا۔

ڈان اخبار کیرپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر جو اجلاس کی سربراہی کریں گے انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں صوبوں کی نمائندگی شامل ہے لیکن ہر صوبے کی قیادت کے ساتھ علیحدہ اجلاس کے فیصلے کا مقصد انہیں درپیش مختلف مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی یومیہ تعداد اور مریضوں کی کانٹیکٹ ٹریسنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Read Comments