Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2020 10:24pm

ایشیا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے مناظر

چین سمیت جنوبی ایشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اور سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

چین کو شدید بارشوں کے باعث 30 سال میں آنے والے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس کے باعث ملک کے 33 دریا تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں اور بارش و سیلابی صورتحال سے کم از کم 141 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام میں بھی بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ایک دہائی کی بدترین بارشوں کے ایک تہائی ملک ڈوب چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے جبکہ انڈونیشیا کے چند علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Read Comments