ایشیا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے مناظر

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2020

چین سمیت جنوبی ایشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اور سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

چین کو شدید بارشوں کے باعث 30 سال میں آنے والے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس کے باعث ملک کے 33 دریا تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں اور بارش و سیلابی صورتحال سے کم از کم 141 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام میں بھی بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ایک دہائی کی بدترین بارشوں کے ایک تہائی ملک ڈوب چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے جبکہ انڈونیشیا کے چند علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے وسطی صوبے جیان ژن میں سیلاب کے باعث ڈوبتا ہوا مکان — فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے علاقے صنم گنج کا فضائی منظر، بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک دہائی میں بدترین بارشوں کے سبب ایک تہائی رقبہ بارش میں ڈوبا ہوا ہے — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں کشتی پر سوار ایک خاندان پانی میں نیم غرق مکانوں کے پاس سے گزر رہا ہے— فوٹو: اے پی

انڈونیشیا کے صوبے سلاسیوی میں لوگ ضروری سامان لے کر نقل مکانی کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سلاویسی میں سیلاب سے آنے والی تباہی کے بعد لووو اتارا کے علاقے کا فضائی منظر، صوبہ سلاویسی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے— فوٹو: اے پی

چین کے شہر لوشان میں ڈیم کی سطح ریکارڈ حد تک بلند ہونے کے بعد بوریاں رکھ کر حفاظتی بند باندھا جارہا ہے— فوٹو: اے پی

انڈونیشیا کے صوبے سلاسیوی کے علاقے مسامبا میں بارش اور سیلاب کے سبب گاڑیاں کیچڑ میں دھنسی ہوئی ہیں— فوٹو: اے پی

بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے بعد نیشنل پارک کے گینڈے اونچے مقام پر منتقل ہو رہے ہیں— فوٹو رائٹرز