Dawn News Television

شائع 27 جولائ 2020 02:52pm

حکومت خیبرپختونخوا کا ایم ٹی آئیز میں کورونا مریضوں کو داخل نہ کرنے پر غور

حکومت خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی) میں کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرنے سے روکنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کی وجہ سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال گزشتہ 4 ماہ سے عام مریضوں کے لیے بند ہیں۔

حال ہی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حکام کورونا وائرس کے مریضوں کو 2 نئے طبی مراکز منتقل کرنے اور عام مریضوں کے لیے ایم ٹی آئیز کھولنے پر غور کررہے ہیں۔  

Read Comments