Dawn News Television

شائع 31 جولائ 2020 10:55am

عید کے دنوں میں مزارات، قبرستان بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی انتظامیہ نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام مزارات اور قبرستان بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس دوران تدفین کی اجازت ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ تمام پارکس، پکنک کے مقامات جیسا کہ لیکب ویو پارک، ایف-9 پارک، جیسمین گارڈن، دامنِ کوہ اور ہل اسٹیشنز بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات چھٹیوں کے دوران لوگوں کے اجتماعات سے گریز کے لیے اٹھائے گئے ہیں ورنہ اس کا نتیجہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کی صورت میں نکل سکتا تھا۔

Read Comments