حیرت انگیز

دنیا کا سب سے معمر شادی شدہ جوڑا

اس جوڑے کی شادی کو 79 سال ہوچکے ہیں، شوہر 110 سال جبکہ بیوی کی عمر 104 سال ہے۔

31 سالہ جولیو مورا نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف والڈرمینا کیوٹیروز سے شادی کی، جن کا خاندان بھی اس کے خلاف تھا۔

اب 79 سال بعد بھی یہ دونوں اکٹھے ہیں، اب جولیو مورا کی عمر 110 سال جبکہ ان کی اہلیہ 104 سال کی ہیں، مگر ان کی صحت بہت اچھی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے زیادہ عرصے تک بھی شادیاں برقرار رہی ہیں مگر اس وقت اتنی عمر والا طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزارنے والا کوئی جوڑا موجود نہیں۔

خود تصور کریں کہ ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے شوہر اور بیوی کی عمریں ملا کر اکٹھی کی جائے تو 214 سال کا ہندسہ سامنے آجاتا ہے اور اس کا ہی عالمی ریکارڈ ان کے نام ہوا ہے۔

جولیو مورا کی پیدائش 10 مارچ 1910 سے کو ہوئی تھی جبکہ والڈرمینا کیوٹیروز 16 اکتوبر 1915 کو پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 7 فروری 1941 کو شادی کی اور اب ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو میں ریٹائر زندگی گزار رہے ہیں، جہاں انہیں رواں ماہ عالمی ریکارڈ کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ ملے۔

ان کی بیٹ کیسیلا کا کہنا ہے کہ دونوں اب بھی بہت متحرک ہیں تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب وہ خاندان کے اکٹھے ہونے کی کمی مھسوس کرتے ہیں۔

اس جوڑے کے 4 بچے اب بھی زندہ ہیں جبکہ 11 پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں، 21 ان کے پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کے بچے اور ایک ایسا بھی ہے جو نواسے یا پوتوں کے بچوں کا بچہ ہے۔

مگر مارچ سے وہ ان سب سے اکٹھے ملاقات نہیں کرسکے اور کیسیلا کا کہنا تھا کہ میرے والدین خاندان سے ایک بار پھر ملنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ٹیلی ویژن دیکھنا اور دودھ پینا پسند کرتے ہیں جبکہ ان کی ماں میٹھی اشیا سے لطف اندوز ہوتی ہیں جبکہ ہر صبح اخبار پڑھنا بھی انہیں پسند ہے۔

اس سے قبل ایک جوڑے کی باہمی عمر کا ریکارڈ ایک امریکی جوڑے کے پاس تھا جن کی عمریں 212 سال اور 52 دن بنتی تھی۔

شوہر کے نہ لڑنے اور بہت زیادہ محبت پر خاتون کا طلاق کا مطالبہ

شریک حیات کو ہمیشہ خوش رکھنے میں مددگار ٹپس

شادی کے لیے مثالی عمر کونسی ہے؟