یہ بہترین ونڈوز کی بورڈ شارٹ کٹس زندگی آسان بنائیں
مائیکرو سافٹ ونڈوز دنیا بھر میں کمپیوٹرز کے لیے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہے جو متعدد فیچرز سے لیس ہوتا ہے۔
تاہم اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ماؤس خراب ہوجائے تو صرف کی بورڈ سے اسے سنبھالنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
ویسے یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کی بورڈ سے بھی آپ ماؤس جیسا کام کرسکتے بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔
تو اگر آپ کو یہ چند کی بورڈ شارٹ کٹس معلوم ہو تو متعدد کام اپنے کمپیوٹر پر محض اپنی انگلیوں کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔
ونڈوز نیوی گیشن
اسٹارٹ مینیو اوپن کرنے کے لیے ون یا ونڈوز والے آئیکون کے بٹن کو دبائیں
اسٹارٹ بٹن مینیو پر رائٹ کلک کے لیے ون + ڈی (Win + X) سے مدد لیں
سرچ کے لیے ون + ایس (Win + S)
سیٹنگز اوپن کرنے کے لیے ون + آئی (Win + I)
ڈیسک ٹاپ شو یا ہائیڈ کرنے کے لیے ون + ڈی (Win + D)
فائل ایکسپلورر اوپن کرنے کے لیے ون + ای (Win + E)
ٹاسک منیجر اوپن کرنے کے لیے Ctrl + Shift + Esc
ونڈوز لاک کرنے کے لیے ون + ایل (Win + L)
لاک اسکرین اوپن کرنے کے لیے Ctrl + Alt + Del
کورٹانا سے بات کرنے کے لیے ون + سی (Win + C)
ونڈوز پر کام کرتے ہوئے
کسی ونڈوز کو دائیں یا بائیں کرنے کے لیے ون + لیفٹ یا رائٹ ایرو کی (Win + Left Arrow)
تمام ونڈوز مینیمائز کرنے کے لیے ون + ایم (Win + M)
مینیمائز ونڈوز ری اسٹور کرنے کے لیے Win + Shift + M
تمام ونڈوز ماسوائے ایکٹیو ونڈو کے مینیمائز کرنے کے لیے ون + ہوم (Win + Home)
ونڈوز کی ہاہئٹ میکسیمائز کرنے کے لیے Win + Shift + Up Arrow
منتخب ونڈوز مینیمائز کرنے کے لیے Win + Down Arrow
سامنے کھلی ونڈو بند کرنے کے لیے Alt + F4
ایپس کے لیے
نیچے ٹاسک بار میں ایپس تک رسائی کے لیے ون + ٹی (Win + T)
کھلی ہوئی ایپس تک رسائی کے لیے Alt + Tab
ٹاسک میں کسی ایپ میں سوئچ ہونے کے لیے Win + [number] (یعنی نیچے جس نمبر پر موجود ہو)
ٹاسک بار میں کسی ایپ پر رائٹ کلک کرنے کے لیے Win + Alt + [number]
ورچوئل ڈیسک ٹاپ پر کام کرنے کے لیے
ٹاسک بار اوپن کرنے کے لیے Win + Tab
نیا ورچوئل ڈیسک ٹاپ ایڈ کرنے کے لیے Win + Ctrl + D
اصل یا دوسرے ورچوئل ڈیسک ٹاپ پر واپس جانے کے لیے Win + Ctrl + Right Arrow یا Win + Ctrl + Left Arrow
اسکرین شاٹ لینے کے لیے
پورے ڈیسک ٹاپ کا اسکرین شاٹ لینے کے لیے PrtScn
کسی مخصوص حصے کا اسکرین شاٹ لینے کے لیے Alt + PrtScn
ڈیسک ٹاپ پر اسکرین شاٹ محفوظ کرنے کے لیے Win + PrtScn
ضرور شارٹ کٹس
ہر چیز سلیکٹ کرنے کے لیے Ctrl + A
کاپی کے لیے Ctrl + C
کٹ کے لیے Ctrl + X
پیسٹ کے لیے Ctrl + V
ان ڈو کے لیے Ctrl + Z
ری ڈو کے لیے Ctrl + Y
کلوز کے لیے Ctrl + W
فوری ڈیلیٹ کے لیے Shift + Delete
آپشنز کے سائیکل کے لیے ٹیب یا شفٹ پلس ٹیب
فائل یا فولڈر ری نیم کرنے کے لیے ایف 2
ونڈوز 10 آن لائن ہیلپ کے لیے Win + F1
ریفریش کے لیے ایف 5