Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2020 01:44am

اداکارہ رباب ہاشم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور دیگر 2 تقریبات کی طرح ان کے نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

رباب ہاشمی نے 3 روز قبل انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ پیلے رنگ کے سادہ سے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی۔

جس کے اگلے روز اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اس تقریب کی مناسبت سے مہندی رنگ کا ہی خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جس میں وہ بہت دلکش نظر آئیں اور اس کے ساتھ انہوں نے پھولوں سے آراستہ زیور بھی پہنا۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے اگلے روز نکاح کی تصاویر اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر جاری کیں جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔

رباب ہاشم نے اپنی شادی کے روز زینب چھوٹانی کا آف وائٹ رنگ کا گاؤن پہنا جبکہ دلہے نے بھی آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا۔

اداکارہ رباب ہاشم کی شادی صہیب شمشاد سے ہوئی اور انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ان کی شادی کا فوٹو شوٹ ساحل سمندر کی طرف کیا گیا اور ان کے نکاح کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا فالوورز اور مداحوں کی جانب سے رباب ہاشم کو شادی کی مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Read Comments