Dawn News Television

شائع 27 دسمبر 2020 08:26pm

وکی پیڈیا پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین

وکی پیڈیا پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین



وکی پیڈیا 2001 سے ایک اوپن آن لائن انسائیکلوپیڈیا کے طور پر کام کرنے والی ویب سائٹ ہے۔

اس کو متعارف کرانے کے پیچھے یہ خیال تھا کہ ایسا آن لائن انسائیکلوپیڈیا پیش کیا جائے جہاں کوئی بھی کسی موضوع کے بارے میں تفصیلات کو ایڈٹ کرسکے، جس میں اکثر تنازعات بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔

مگر لگ بھگ 2 دہائیوں بعد وکی پیڈیا انٹرنیٹ پر تفصیلات اور علم کے حصول کے چند اہم ترین ذرائع میں سے ایک ویب سائٹ بن چکی ہے۔

یہاں تک کہ گوگل کی جانب سے اس کے نکات کو براہ راست سرچ نتائج کا حصہ بنایا جاتا ہے جبکہ یوتیوب گمراہ کن ویڈیوز میں بھی وکی پیڈیا کی تفصیلات کو شامل کرتا ہے۔

اس سال وکی پیڈیا کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے 10 مضامین کی فہرست کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ہے جن کو مجموعی طور پر 39 کروڑ 60 لاکھ بار (اب تک) پڑھا جاچکا ہے۔

اور یہ حیران کن نہیں کہ 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے صفحات میں کووڈ 19 کی وبا اور امریکی صدارتی انتخابات سے جڑے موضوعات کا غلبہ رہا۔

اس سال وکی پیڈیا کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے 10 مضامین درج ذیل ہیں۔

10۔ ملکہ ایلزبتھ دوئم

اس پیج پر 2 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 675 بار لوگوں نے وزٹ کیا۔

2020 امریکی صدارتی انتخابات

اس صفحے پر آنے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 110 تھی۔

کووڈ 19 وبا بائی کنٹری اینڈ ٹیریٹری

اس صفحے پر آنے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 75 ہزار 982 تھی۔

کوبی برائنٹ

مریکی باسکٹ بال کے لیجنڈ 41 سالہ کوبی برائنٹ رواں سال کے شروع میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بارے میں جاننے کے لیے سال بھر میں 3 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 656 افراد نے وکی پیڈیا کا رخ کیا۔

کورونا وائرس

نوول کورونا وائرس اس سال پہلی پہلی دنیا میں ابھر کر سامنے آیا تھا اور اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے اس سال 2 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار 565 افراد نے وکی پیڈیا سے مدد لی۔

جو بائیڈن

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر نئے صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن کے وکی پیڈیا پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 120 رہی۔

کمالا ہیرس

امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس کے وکی پیڈیا پیج پر اس سال آنے والے لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 83 لاکھ 19 ہزار 706 رہی۔

2020 میں اموات

اس پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 147 تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ

انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیج پر 5 کروڑ 54 لاکھ 72 ہزار 791 افراد نے رخ کیا۔

کووڈ 19 کی وبا

یہ اس سال وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والا پیج تھا اور 8 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 504 بار اسے پڑھا گیا۔

Read Comments

2020 کی بہترین ٹیکنالوجی پیشرفت

2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں سب کچھ نظروں سے اوجھل رہا، مگر ایسا بہت کچھ ہوا جو ٹیکنالوجی پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔