Dawn News Television

شائع 13 جنوری 2021 11:12pm

اس تصویر میں موجود خاتون کو تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی مقام کی تصویر ہے جس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خاتون کے جسم کو درخت کے تنوں جیسی سے پینٹ کیا گیا ہے۔

اس تصویر کو ایک جرمن باڈی آرٹ آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

Read Comments