Dawn News Television

شائع 27 فروری 2021 08:24pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 734 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا جہاں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی میں 900 روپے کمی واقع ہوئی اور یہ 92 ہزار 764 روپے پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آیا۔

پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

Read Comments