Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 06:40pm

لاہور قلندرز کا آفیشل ترانہ مداحوں کی توجہ کا مرکز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) یوں تو کرکٹ ٹورنامنٹ ہے لیکن پی ایس ایل کے آغاز سے سیزن کے آفیشل اور ٹیموں کے اپنے اپنے گانوں کی دھوم ہوتی ہے۔

اور اب لاہور قلندر کے نئے ترانے نے بھی کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک طرف جہاں پی ایس ایل کی دیگر فرنچائزز نے مختلف جدید انداز میں اپنے ترانے پیش کیے تو دوسری جانب لاہور قلندرز نے دیسی ترانہ 'بول قلندر' پیش کیا۔

گانے کو دیکھا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فرنچائز نے اپنے کھلاڑیوں کو اسٹوڈیو میں بھیجا اور کہا کہ جو دل کرے کریں اور یہ بہت اچھا بھی معلوم ہورہا ہے۔

لاہور قلندر کا ترانہ بہت پرجوش ہے جسے پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے گایا ہے۔

یوں تو 'بول قلندر' کو ابرار الحق نے 19 فروری کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا لیکن ترانے کی آفیشل ویڈیو 2 روز قبل جاری کی گئی، جو قلندرز کے کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔

ترانے میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے میوزک ویڈیو کے لیے اپنا دیسی گروو دکھایا گیا لیکن دلبر حسین سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دیے اور توجہ کا مرکز بنے۔

اس میں کہیں طبلہ تھا۔

تو کہیں بین ڈنک کے ساتھ سر جوڑے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیگر کھلاڑی بھی کافی خوش نظر آئے۔

یہ پورا ترانہ بہت دلچسپ تھا اور انٹرنیٹ صارفین نے کئی میمز بھی بنائیں لیکن اس گانے کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

ترانے میں شاید کوئی خفیہ پیغام تھا

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اس ترانے میں شاید کوئی خفیہ پیغام ہے، ماہم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ خفیہ پیغام کو ان کوڈ کریں۔

قلندر نے میمز کی جنگ جیت لی

نوید نامی صارف نے لکھا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2021 کے ماڈرن ترانے کے لیے نامور فنکاروں کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ لاہور قلندرز نے مکمل دیسی انداز اپنایا اور میمز کی جنگ جیت لی۔

خان نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ جیسے ہی لاہور قلندرز نے ترانہ ریلیز کیا، میمرز کو مواد مل گیا۔

کچھ صارفین کنفیوز ہوگئے

آکاش نامی صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز کا ترانہ دیکھا، یہ کیا ہورہا ہے؟

کچھ کو ترانہ دیکھ کر مزا آیا

ہاک نامی صارف نے لکھا کہ یہ پی ایس ایل کی آفیشلی مزاحیہ ترین فرنچائز ہے، مجھے لاہور قلندرز سے محبت ہے۔

دیگر صارفین کو ترانہ بہت اچھا لگا

احمد ملک نے کہا کہ جتنے مرضی ترانے بنالو، اس کا مزا ہی الگ ہے۔

حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز کا ترانہ پی ایس ایل میں ہونے والی اب تک کی سب سے بہترین چیز ہے۔

لاہور کی ثقافت کی نمائندگی

امزیزو نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ترانہ لاہوری ثقافت کی نمائندگی ہے۔

Read Comments