Dawn News Television

شائع 17 اپريل 2022 03:09pm

افطار میں آج لذیذ چکن چیز بالز تیار کریں

رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور سحر و افطار میں لذیذ پکوان اور ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر افطار کے لیے نت نئی ڈشز بھی تیار کی جاتی ہیں لیکن یہ بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ بچوں اور بڑوں کو یہ یکساں پسند آئیں۔

چکن سے بنے کھانے یوں تو بچوں کو کافی پسند ہوتے ہیں یہاں ہم لذیذ چکن چیز بالز کی ترکیب شیئر کررہے ہیں جو افطار کے لیے یقیناً پسند آئے گی۔

اجزا

چکن کا قیمہ آدھا کلو

انڈا ایک عدد

موزریلا چیز ایک کپ

ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ

پارسلے کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ

ہری پیاز 250 گرام

سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن کٹا ہوا دو چائے کے چمچ

تیل 4 کھانے کے چمچ (آمیزے کے لیے)

تیل (تلنے کے لیے)

ترکیب

چکن کے قیمے میں موزریلا چیز، ادرک کا پیسٹ، سویا ساس، کارن فلور، نمک، پارسلے، ہری پیاز، سرخ مرچ، کٹا ہوا لہسن اور چار کھانے کے چمچ تیل اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

اب اس آمیزے سے مناسب سائز کی بالز بنائیں۔

ان چکن چیز بالز کو انڈے میں ڈِپ کرکے گرم تیل میں دھیمی آنچ پر فرائی کریں۔

گولڈن براؤن ہونے تک چکن چیز بالز کو فرائیں اور چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔

Read Comments