Dawn News Television

شائع 14 اپريل 2021 08:21pm

اوپو کی اے سیریز کا نیا فون اے 35 پیش

اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

اوپو اے 35 نامی یہ اسمارٹ فون گزشتہ سال کے اے 15 ایس کا ری برانڈڈ ماڈل لگتا ہے۔

اس نئے فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر دیا جارہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 6.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

ڈیوائس کے اندر 4230 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون س سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ڈیوائس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

Read Comments