Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2021 10:31pm

پاکستان سے ٹی20 سیریز کیلئے زمبابوے کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور تین نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بدستور شان ولیمز کریں گے اور ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں بلے باز تڈی وناشے مرومانی، فاسٹ باؤلر تناکا چیونگا اور تپیوا مفودزا کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل: ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے راشد خان کے ساتھ روزہ رکھا

اس سیریز میں زمبابوے کو تجربہ کار برینڈن ٹیلر اور کریگ ارون کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جہاں یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر لوکے جونگوے کو بھی 15 رکنی دستے ا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے 2016 میں آخری مرتبہ زمبابوے کی نمائندگی کی تھی۔

البتہ آل راؤنڈر سکندر رضا سیریز کے لیے زمبابوے ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے کیونکہ وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچز بالترتیب 21، 23 اور 25 اپریل کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے اور اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

ٹی20 سیریز کے لیے زمبابوے کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان ولیمزن(کپتان)، ریان برل، ریگس چکابوا، تناکا چیوانگا، کریگ ارون، لیوک جونگوے، تناشے کمن ہکاموے، ویزلے میڈھویرے، تدی وانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، تپیوا مفودزا، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگاروا، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ تریپانو شامل ہیں۔

ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Read Comments