Dawn News Television

شائع 02 مئ 2021 08:49pm

سندھ میں کورونا کے 888 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 469 ٹیسٹ کیے گئے اور 888 نئے کیسز جبکہ 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 667 ہوچکی ہے جبکہ 444 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 276 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 36 لاکھ 67 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 625 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 15 ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں۔

Read Comments