Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 مئ 2021 07:30pm

عید پر معروف شخصیات کے انداز

عید کا تہوار خوشیوں، پکوانوں اور دیدہ زیب لباسوں کی چکا چوند سے بھرپور ہوتا ہے اور عید کی تیاریوں کا ایک بڑا حصہ لباس پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔

ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عید پر سب سے منفرد اور اچھا نظر آئے۔

یہاں اس عیدالفطر پر انسٹاگرام پر پسند پاکستان کے معروف مرد سیلیبریٹیز کی تیاریوں کا ایک جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔

عدنان ملک

عید کے موقع پر اداکار عدنان ملک سادہ لباس میں بھی بہت اچھے نظر آئے، انہوں نے لائٹ گرے گرین رنگ کا شلوار قمیض اور اس کے ساتھ آف وائٹ رنگ کا بلیزر پہنا۔

عمران عباس

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے بھی عید کے لباس کے لیے گرے رنگ کا انتخاب کیا اور انہوں نے عید کے موقع پر کرتا پاجامہ پہنا۔

عمران عباس کے کرتے پر کڑھائی بھی ہوئی تھی اور اس پر بٹنز کی زیادہ تعداد کا ڈیزائن بھی بہت پسند کیا گیا۔

بابر اعظم

عید کے پہلے دن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سفید رنگ کا کرتا شلوار پہنا اور اس کے ساتھ گولڈن رنگ کے بٹن لگا ویسٹ کوٹ پہنا۔

شہریار منور

اداکار شہریار منور نے سیاہ رنگ کا کرتا شلوار پہنا جس پر کڑھائی ہوئی تھی اور ان کے بھائی نے اسی رنگ کا سرخ رنگ کا کرتا پہنا۔

علی گل پیر

کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے نیلے رنگ کا شارٹ کرتا اور سفید رنگ کا پاجامہ پہنا۔

Read Comments