شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید کی مبارک باد

اپ ڈیٹ 13 مئ 2021
بعض اداکاروں نے مداحوں کو رات دیر گئے عید کے چاند کا اعلان کرنے کی مبارک باد بھی پیش کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
بعض اداکاروں نے مداحوں کو رات دیر گئے عید کے چاند کا اعلان کرنے کی مبارک باد بھی پیش کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں عیدالفطر سادگی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعدد شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے لوگوں کو وبا کے باعث گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی اور ان سے کہا کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

بعض شخصیات نے مداحوں کو عید سے قبل چاند رات کی مبارک باد بھی دی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ باہر جانے سے گریز کریں۔

اداکار احمد علی بٹ نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

اداکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید کے موقع پر بارش ہو رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے سب کے لیے دعائیں کرتے ہوئے سب کو کورونا ایس او پیز فالو کرنے کی اپیل کی۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی مداحوں کو عید کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

واسع چوہدری نے مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے اپنے پروگرام مذاق رات کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی رات دیر گئے عید کے چاند کا اعلان کرنے پر مزاحیہ تبصرہ بھی کیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی مداحوں کو عید اور چاند رات کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔

عائزہ خان نے لکھا کہ کورونا کے باعث اس سال بھی عید ماضی کی عیدوں کی طرح نہیں ہوگی لیکن پھر بھی یہ عید بچوں کے لیے ویسی ہی ہوگی، جیسے ماضی میں ہوتی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے عید الفطر کو روزیداروں کے لیے خدا کا تحفہ بھی قرار دیا اور انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مداحوں کو اچانک والی چاند رات کی مبارک باد بھی پیش کی، ساتھ ہی اپنی ایک تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیلی فلم کا ٹیزر بھی جاری کیا اور مداحوں کو بتایا کہ گھر پر رہتے ہوئے ان کی کامیڈی ٹیلی فلم ہم ٹی وی پر دیکھیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی ٹوئٹر پر اپنی یوٹیوب ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی، ویڈیو میں انہیں عید کی مناسبت سے لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار منیب بٹ نے اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو مختصر جملے میں عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی مداحوں کو آخری موقع پر رات دیر گئے چاند کے اعلان کے ساتھ ساتھ عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

حرا مانی نے بھی مداحوں کو مختصر ٹوئٹ کے ذریعے عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ شیر خرما کا انتظار کر رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے رات دیر گئے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیے جانے پر مختصر ٹوئٹ کی اور محض چاند مبارک کا جملہ لکھا جبس پر مداحوں نے مزے مزے کے کمنٹس کیے۔

عدنان صدیقی نے بھی مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ خدا ہم سب کے گناہ معاف فرمائے۔

گلوکار عمران اشرف نے بھی رات دیر گئے عید کے چاند کا اعلان کرنے پر مزاحیہ مختصر ٹوئٹ کی کہ مبارک ہو چاند چڑھ گیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے بھی رات دیر گئے عید کے چاند کا اعلان کرنے پر دلچسپ پوسٹ کرنے سمیت اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتےہوئے مداحوں کو یکدم اور اچانک ہونے والی چاند رات کی مبارک باد پیش کی۔

مایا علی نے بھی مداحوں کو چاند رات اور عید مبارک دیتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کے ساتھ تین مختلف لباس شیئر کیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں