Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2021 07:53pm

چین: شدید بارشوں، سیلاب نے تباہی مچادی

وسطی چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اب تک مختلف واقعات میں 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سب سے زیادہ چین کا صوبہ ہینن متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شدید خراب موسم کی وجہ سے مزید شہر زیرآب آگئے اور فصلیں تباہ ہوگئیں چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اب تک 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

چین کے شہر چنگ ژاؤ میں 3 روز میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پانی کی گزرگاہیں بھر گئیں اور مٹی سے آلودہ پانی سڑکوں، سرنگوں اور سب وے سسٹم میں بھر گیا۔

Read Comments