Dawn News Television

شائع 25 جولائ 2021 11:09pm

تصاویر: کورونا کے خوف کے زیر اثر تماشائیوں سے خالی ٹوکیو گیمز

جاپان کے شہر ٹوکیو میں اولپمکس مقابلے جاری ہیں، لیکن یہ مقابلے گزشتہ اولپمکس سے مختلف ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث میدانوں میں شائقین کا داخلہ ممنوع ہے۔

فٹ بال سمیت محدود مقابلوں میں شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت ہے لیکن یہاں بھی تماشائیوں کی کم تعداد موجود رہی تاہم اولپمئنز خالی میدانوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اولمپکس کے مقابلوں میں جاپان اور افریقہ کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران خالی کرسیوں پر لات مارنے کے باعث جاپانی فٹ بالر مایا یوشیدہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جاپان میں کورونا کیسز کے اضافے کے پاس اولمپکس مقابلے میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، اولمپکس میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران متعدد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث انہیں مقابلوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

Read Comments